Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

توشہ خانہ کیس ٹو میں اہم پیش رفت: عمران خان جے آئی ٹی میں طلب

نیب کی جانب سے جےآئی ٹی کو کیس کی بریفنگ بھی دی گئی، ذرائع
شائع 12 ستمبر 2024 07:15pm

توشہ خانہ کیس ٹو میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کے جے آئی ٹی تشکیل دیدی۔

توشہ خانہ کیس ٹومیں تحقیقات کیلئےایف آئی اےکی جےآئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے، ذرائع کے مطابق 3 رکنی جے آئی ٹی بنائی گئی ہے، مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی عمران خان کوطلب کرلیا ہے۔

توشہ خانہ نیا ریفرنس: نیب ٹیم کا بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی سے تفتیش تیسرا دورمکمل

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیا توشہ خانہ کیس میں درخواست ضمانت پر جلد فیصلے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کو 16 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے، عمران خان کواگرپیش نہ کیا گیا تو جے آئی ٹی اڈیالہ جیل جائے گی۔

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کا ایک اور کیس، انکوائری رپورٹ منظر عام پر

جے آئی ٹی نے نیب سے کیس کا تمام ریکارڈ حاصل کرلیا، نیب کی جانب سے جےآئی ٹی کو کیس کی بریفنگ بھی دے دی گئی ہے۔