Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیکب آباد : مسلح ڈاکووں نے پولیو ورکر خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

میڈیکل چیک اپ میں زیادتی ہونے نہ ہونے کی تصدیق ہوگی، ڈپٹی کمشنر
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2024 11:00pm

جیکب آباد میں افسوس ناک واقعہ سامنے آگیا ، پولیو ورکر خاتون کو دومسلح ڈاکوؤں نے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا ڈالا ۔

واقعہ مولاداد تھانے کی حدود گائوں ڈیتھا میں پیش آیا ڈپٹی کشمنر ظہور مری کے مطابق پولیس کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ کر مغوی خاتون کو بازیاب کرالیاہے متاثرہ پولیو ورکر کو سخت سیکیورٹی میں جمس اسپتال منتقل کیاہے جہاں خاتون کا چیک اپ کیا جا رہا ہے میڈیکل چیک اپ میں زیادتی ہونے نہ ہونے کی تصدیق ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق متاثرہ پولیوورکر نے بتایا ہے کہ دوملزمان نے اسے پولیو کے بہانے بلوایا، اور اسلحہ کے زور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ذاتی رنجش: جیٹھ نے دیگر 9 افراد کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ڈپٹی کشمنر ظہور مری کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی نشاندہی ہوچکی ہے ، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

polio campaign

Polio

Polio Virus

Firing on Polio Team