Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید میلادالنبی ﷺ کا جلوس: علما کی خواتین اور بچوں کو نہ لانے کی ہدایت

جلوس ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا نشتر پارک میں اختتام پذیر ہوگا،شاہ عبد الحق قادری
شائع 11 ستمبر 2024 07:06pm

امیر جماعت اہلسنت پاکستان علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کراچی میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلوس سے متعلق تفصیلات بتا دیں۔

شاہ عبد الحق قادری کے مطابق جلوس ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا نشتر پارک میں اختتام پذیر ہوگا، مرکزی جلوس تین بجے بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوگا، نماز عصر کے بعد نشتر پارک میں عظیم الشان میلاد مصطفیٰ کانفرنس ہوگا۔

امیر جماعت اہلسنت پاکستان نے شہریوں سے درخواست کی کہ خواتین اور بچوں کو جلوس میں نہ لائیں ، لوگ ہم سے شکوہ کرتے ہیں کہ ہم خواتین کو گھروں سے نکالتے ہیں۔ ہم تو خواتین کو آنے سے منع کرتے ہیں۔

شاہ عبد الحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ کمشنر، ڈی سیز، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی جی رینجرز کوتوجہ دلانا چاہتے ہیں، جلوس اور ریلیوں خصوصاً مرکزی جلوس کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، جلوسوں اورنشتر پارک میں سی سی ٹی وی کیمروں کی درست کیا جائےنشتر پارک میں داخلہ راستوں پر سرچنگ گیٹس لگائیں جائی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور مناسب اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نےکئی بارسرکاری اجلاسوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا لیکن عمل در آمدس نہیں ہوا انتظامیہ سے درخواست ہے کہ تمام اضلاع کے کنٹرول روم 24گھنٹے مانیٹرنگ جاری رکھیں شرکا کے وضو اور پینے کے پانی کا انتظام حکومت کی ذمہ داری ہے۔

12 Rabi ul Awwal

Rabi ul Awwal 2024