Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مائرہ خان کی پرانی تصاویر دیکھ کر آپ پہچان نہیں پائیں گے

انہیں وزن کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے
شائع 11 ستمبر 2024 03:55pm

مائرہ خان ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں، جنہوں نے کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں خوب شہرت حاصل کر لی ہے۔ ڈرامہ ”اسٹینڈ اپ گرل“ میں ”مامّی“، اور ”من جگّی“ میں بھابھی کے کردار میں انہیں انکی زبردست اداکاری اور متنوع کرداروں کی وجہ سے بے حد سراہا جا رہاہے۔

مائرہ خان ایک شو میں مہمان تھیں ، جس میں انہوں نے اپنے وزن کی وجہ سے درپیش مشکلات کا تذکرہ کیا ۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جب وہ چھوٹی تھی تو ان کا وزن تھوڑا زیادہ تھا اور اسے اسکول اور اس کے بعد لوگوں کی طرف سےپریشان کیا جاتاتھا اورمذاق اڑایا جاتا تھا، بعد میں اس نے خود پر محنت کی اور وزن کم کرنے پر کام کیا، جس نے ان کی شکل کو بہت بدل دیا۔ جس میں انہیں پہچانا نہیں جا سکتا ہے۔

مائرہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جب وہ آڈیشن کے لیے جاتی تھیں تو فون پر ان سے پوچھا جاتا تھا کہ کیا وہ موٹی ہیں؟ انہیں وزن کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے جو کسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزن کے بارے میں تبصرے نے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرایا، اور یہ سب جان کر دل ٹوٹ جاتا ہے کہ انفرادی صلاحیتوں اور محنت کی بجائے جسمانی وزن پر توجہ دی جاتی ہے۔

مائرہ خان نے اس بات پر زور دیا کہ ہر شخص کو احترام ملنا چاہیے اور وزن پر ہونے والی تنقید کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ٓ

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity