Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

لاہور کی اے ٹی سی نے میاں اسلم اقبال سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا

ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے
شائع 10 ستمبر 2024 07:08pm

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گلبرگ کینٹر جلانے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں میاں اسلم اقبال سمیت ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے گلبرگ کینٹر جلانے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پولیس کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ میاں اسلم اقبال ، علی ملک اور شہزاد خرم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے گئے مگر وہ گرفتار نہیں ہوئے۔

پولیس نے موقف اختیار کیا کہ تینوں ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملزمان کو قانون کے مطابق اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان علی ملک، میاں اسلم اقبال اور شہزاد خرم کو اشتہاری قرار دے دیتے ہوئے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔

ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہیں ۔