Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجگور میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

ڈرائیور اور گن مین معجزانہ طور پر محفوظ رہے
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2024 10:29am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

بلوچستان کے علاوے پنجگور میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر شکیل احمد شہید ہوگئے۔

پنجگور سٹی پولیس تھانہ کی گشت پر مامور گاڑی کو چتکان بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا، گولی لگنے سے سب انسپکٹر جان سے گئے جبکہ ان کا ڈرائیور اور گن مین معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

لکی مروت : فائرنگ سے پولیس افسر قتل، کزن زخمی

اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شہید اہل کار کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ متعلقہ اداروں نے حملے کے مقام سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

لاہور : طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کی تحقیقات، جیو فینسنگ میں 3 ہزار نمبر شارٹ لسٹ

وزیرداخلہ محسن نقوی

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید سب انسپکٹر شکیل احمد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے شہید کے اہل خانہ سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سب انسپکٹر شکیل احمدنے فرائض کی بجاآوری کے دوران شہادت کا مرتبہ پایا، شہید سب انسپکٹر شکیل احمدکی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

بلوچستان

Balochistan Police

Balochistan law and order situation