Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : پولیس پر فائرنگ کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج

ہفتے کو دکاندار کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوا، پولیس
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2024 09:14pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی: قائد آباد میں گذشتہ روز ایف آئی اے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، فائرنگ کے واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے دکان سے باہر آتے ہی دکانداروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

کراچی : پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ، 2 اہلکار شدید زخمی

پولیس کے مطابق دکاندار کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوا۔

کراچی: شوہر کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے کا ڈراپ سین

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ فرار دکاندار منیرعرف منا کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل قائد آباد میں ایف آئی اے ٹیم اور پولیس نے حوالہ ہنڈی سے متعلق چھاپہ مار کارروائی کی تھی، اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے ٹیم حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک قائد آباد موبائل مارکیٹ میں موجود ہونے پر چھاپہ مارنے پہنچی تھی۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes