Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: شوہر کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے کا ڈراپ سین

کراچی ملیر میں شوہر زخمی ہونے میں ملوث بیوی اور اس کے آشنا کو گرفتار کرلیا گیا
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2024 05:18pm

محبوب کے ساتھ شادی کرنے کے لیے شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا، کراچی کے علاقہ ملیر سعود آباد میں پولیس نے شہری کے زخمی ہونے کے واقعے میں ملوث بیوی اور اس کے آشنا کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں ڈکیتی مزاحمت کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا، زخمی سہہیل کو بیوی اور اس کے آشنا نے قتل کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق 27 اگست کو صبح 6 بجے کراچی کے علاقے ملیر میں سہیل نامی شخص کے ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے کی اطلاع ملی، واقعے کی تفتیش کے دوران سہیل کی اہلیہ سدرہ کا سی ڈی آر چیک کیا گیا تو سہیل کی اہلیہ کے موبائل سے کاشف نامی شخص سے مسلسل رابطے کے شواہد ملے۔

کراچی : پولیس پر فائرنگ کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج

پولیس نے بتایا کہ سدرہ اور کاشف نجی لبارٹری میں کام کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے تھے، اس مقصد کے لیے ملزمان نے مقتول سہیل کے قتل کو ڈکیتی میں مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے کچھ روز بعد پولیس نے کاشف کو جی ایریا سعود آباد سے حراست میں لیا، کاشف کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل برآمد کیا گیا، دوران تفتیش ملزم کاشف نے اہم انکشافات کیے۔

کاشف نے پولیس کو بیان دیا کہ سدرۃ المنتہی نامی خاتون سے 2 سالوں سے دوستی تھی، سدرہ سے شادی کے لیے گھر والے راضی نہیں تھے، سدرہ نے جھوٹ بولا کہ کاشف نے اہلیہ کو طلاق دے دی ہے، سہیل کو راستے سے ہٹانے کے لیے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا پلان بنایا۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزمہ سدرہ کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کاشف نے دوران تفتیش اقبال جرم کیا، ملزمہ واقع سےقبل ملزم کاشف سے رابطے میں تھی، ملزمہ نے زخمی سہیل کے گھر سے نکلنے کے متعلق ملزم کاشف کو آگاہ کیا جبکہ پولیس نے اسلحہ فرانزک کے لیے ارسال کردیا۔

karachi

Karachi Police

Husband Wife Fight

wife killed husband