کاشف شنواری کی ہوٹل میں کام کرنے سے ناروے فٹبال کپ کے ٹاپ گول اسکورر بننے کی کہانی
لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے نوجوان کاشف شنواری نے اپنی محنت اور لگن سے زندگی کا رخ موڑ دیا ہے، اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں برتن دھونے سے ناروے فٹبال کپ کے ٹاپ گول اسکورر بننے کی کہانی تمام افراد کے لئے مشعل راہ ہے۔
کاشف شنواری نے ناروے کپ کے ہیرو کی حیثیت سے شائقین فٹبال کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔
نوجوان فٹبالر نے پاکستان مسلم ہینڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے ناروے کپ میں ٹاپ 8 گولز اسکور کئے جس سے نہ صرف وہ بین الاقوامی سطح پر مقبول ہوئے بلکہ اپنی محنت اور عزم کا ثبوت دیا۔
پاکستان جونیئر ایتھلیٹکس ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری
کاشف کی کامیابی کے باوجود ان کی زندگی میں مشکلات کم نہیں ہوئیں اور ان کے گھر کے حالات اب بھی نہایت سادہ ہیں لیکن اس کا عزم اب بھی مضبوط ہے۔
پیرا لمپکس میں چین کے سوئمرز نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالے
ہوٹل میں دن بھر محنت کے بعد کاشف اپنے خواب کی تکمیل کے لئے چند گھنٹے فٹبال گراؤنڈ میں گزارتا ہے۔
کاشف شنواری کی کہانی ان ہزاروں نوجوانوں کے لئے امید کی کرن ہے جو مشکل حالات میں بھی اپنے خوابوں کی تعبیر کے لئے انتھک جدوجہد کر رہے ہیں۔ کاشف کی زندگی کا سفر ہمیں سکھاتا ہے کہ محنت، لگن اور عزم ہو تو کوئی خواب ادھورا نہیں رہتا۔
Comments are closed on this story.