Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

وزیراعظم کی جانب سے وزارتوں کو ختم کرنے کا فارمولہ سامنے آگیا

کس ادارے کو بند اور کس کو ضم کیا جائے گا؟
شائع 07 ستمبر 2024 04:14pm

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وزارتوں کو ختم کرنے کا فارمولہ سامنے آگیا ہے۔

آج نیوز نے وزارتوں کو ختم کرنےکے پلان پر عمل درآمد کی کاپی حاصل کرلی ہے جس کے مطابق وزارت صنعت، آئی ٹی، کشمیر افیئر اور سیفران کے حوالے سے سفارشات تیار کی گئی ہیں۔ وزارت ہیلتھ سروسز سے متعلق بھی سفارشات تیار کرلی گئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق وزارتوں کی 60 فیصد خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت کشمیر افیئر میں وزارت سیفران کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ وزارت کامرس کو وزارت صنعت و پیداوار میں ضم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

آزادی اظہار آئین کی حدود میں ہونی چاہیے، گالی یا گولی کسی مسئلے کا حل نہیں، وزیر اعظم

جموں کشمیر کی پراپرٹیز کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کونسل کے اسٹاف کو کم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اسی طرح وزارت آئی ٹی کے ادارے این ائی ٹی بی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ورچول یونیورسٹی کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ بھی ہوا ہے۔

سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات، نئی بھریتوں پر پابندی سمیت متعدد نوٹی فکیشنز

وزارت صنعت کے ادارے سمیڈا کو وزیراعظم آفس کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن اور این ایف ایم ائی کو بھی بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مستقبل کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے، پی ایم ڈی سی کی 98 خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔

PM Shehbaz Sharif

Shutting Down Ministries