Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں ابابیل اسکواڈ کے اہلکار کی خودکشی کا ڈراپ سین

پشاور میں 18اگست کو تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں ابابیل سکواڈ کے اہلکار افتخار کی مبینہ خودکشی کی خبر سامنے آئی تھی
شائع 07 ستمبر 2024 11:24am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پشاور میں ابابیل سکواڈ کے اہلکار کی خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس اہلکار نے خود کشی نہیں کی بلکہ بیوی نے رقم کیلئے اپنے شوہر کو قتل کیا۔

پشاور میں 18اگست کو تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں ابابیل سکواڈ کے اہلکار افتخار کی مبینہ خودکشی کی خبر سامنے آئی تھی لیکن پولیس تفتیش کے دوران خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا۔

ایس ایچ او عمر آفریدی کے مطابق پولیس اہلکار نے خود کشی نہیں کی بلکہ بیوی نے رقم کیلئے ماں و بھائی کے ساتھ ملکر پولیس اہلکار کو قتل کیا اور قتل کرنے کے بعد مقتول کی بیوی نے واقعہ کو خودکشی کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس نے مقتول کی بیوی کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مقتول کا سالہ اور ساس فرار ہیں۔