Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: ژوب جانے والی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آگئی

حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق ژوب سے ہے، لیویز
شائع 07 ستمبر 2024 10:02am

کوئٹہ کے مسلم باغ کے قریب سیلابی ریلے کے بہاؤ کی وجہ سے ژوب جانے والی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبے کے 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ بلوچستان میں تاحال وفقے وفقے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 20 ست تجاوز کرچکی ہے۔

مسلم باغ کے قریب سیلابی ریلے کی وجہ سے ژوب جانے والی گاڑی سے متعلق عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے میں کچھ مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں اور تمام زخمیوں کا تعلق ژوب سے ہے۔

ادھر لیویز کے مطابق حادثے میں 6 زخمی خواتین ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردی گئی ہیں۔

بلوچستان

Accident