Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شجاع آباد میں کھیت سے پچیس سالہ نوجوان کی گلہ کٹی لاش برآمد

نامعلوم نوجوان کی تیز دھار آلے سے گردن کاٹی گئی، جسم پر تشدد کے بھی نشانات ہیں، پولیس
شائع 07 ستمبر 2024 09:32am

شجاع آباد کے نواحی علاقے چھجوشاہ کے کھیتوں سے نامعلوم نوجوان کی گردن کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق 25 سالہ نوجوان کی گردن تیز دھار آلے سے کاٹی گئی، لاش پر تشدد کے نشانات واضع طورپر دیکھے جا سکتے ہیں۔

تھانہ سٹی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا۔ ریسکیو عملے نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی جبکہ پولیس نے نوجوان کے ورثا کی تلاش شروع کردیا۔

شجاع آباد میں گردن کٹی لاش ملنے سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

Punjab police