پشین : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع پشین میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق جمعرات کو سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 شارپ شوٹر پشین کے علاقے سرخاب مہاجر کیمپ میں دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ جس پر سی ٹی ڈی نے علاقے کا گھیراؤ کرکے دہشت گردوں کو سرنڈر کرنے کی تنبیہ کی تاہم دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔
سیاسی نقطہ نظر میں اختلاف کو نفرتوں میں نہ ڈھلنے دیں، آرمی چیف کا یوم دفاع و شہدا کی تقریب سے خطاب
سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ان میں شامل احمد اللہ عرف علی عرف بدری کا تعلق بولدک افغانستان سے ہے۔ جبکہ احسان اللہ عرف متوکل عرف حامد پشین کا رہائشی ہے، سمیع اللہ بھی پشین کا رہائشی ہے اور فائرگ سے ان کے دو ساتھی بھی ہلاک ہوئے۔
کراچی : بلڈر سے ڈیڑھ کروڑ ڈکیتی کے دوران مقابلہ، زخمی ڈاکو، گارڈ اور شہری چل بسے
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ایک ایس ایم جی ، ایک 30 بور ٹی ٹی پسٹل ، 2 نائن ایم ایم پسٹل، گولیاں ،2 ہینڈ گرینیڈ، ایک آئی ڈی، 4 کلودھماکہ خیز مواد، پرائما کارڈ اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
سی ٹی ڈی حکام نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے گروہ کے دیگر ارکان کی تلاش شروع کردی۔
Comments are closed on this story.