کراچی : بلڈر سے ڈیڑھ کروڑ ڈکیتی کے دوران مقابلہ، زخمی ڈاکو، گارڈ اور شہری چل بسے
کراچی کےعلاقے جوہر موڑ ملینیم مال کے قریب بلڈر سے ڈیڑھ کروڑ ڈکیتی کے دوران مقابلہ ہوا، جس کے بعد 3 ڈاکو زخمی حالت میں پکڑے گئے، جبکہ ایک شہری اور سکیورٹی گارڈ زخمی ہوئے بعد ازاں زخمی ڈاکو، گارڈ اور شہری چل بسے۔ دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے پر احتجاج سے ٹریفک جام ہوا اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔
تفصیلات کے مطابق نجی بینک سے ڈیڑھ کروڑ لے کر نکلنے والے افراد سے ڈاکؤوں نے واردات کی، اطلاع ملتے ہی پولیس نے رقم چھیننے والے ڈاکؤوں کا تعاقب کیا۔
ڈیوٹی کے دوران سوشل میڈیا استعمال کرنے پر مزید 12 پولیس اہلکار معطل
پولیس حکام کے مطابق مقابلے کے بعد دو ملزم زخمی حالت میں پکڑے گئے ، جب کہ تیسرا ملزم فرار ہو کر قریبی مال میں گھسا، جسے شہریوں نے پکڑ لیا۔
پولیس نے بتایا کہ نارتھ کراچی کا بلڈر رقم لے کر جا رہا تھا اسے ڈکیتوں نےگھیر لیا تھا، ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ لوٹی جانے والی ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم محفوظ ہے۔ مقابلے کے دوران 3 ڈاکو زخمی ہوئے جبکہ مبینہ طور پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک سکیورٹی گارڈ، اور ایک شہری زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق ایک ڈاکو کے مرنے کے بعد دو ڈاکو گرفتار ہیں، ملزمان سے مرنے والے سکیورٹی گارڈ کا چھینا گیا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔
بعدازاں زخمی سکیورٹی گارڈ خاور مبین، شہری اور گرفتار ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ خیال رہے کہ پولیس نے ایک اور شہریوں نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑا تھا۔
جاں بحق ہونے والے گارڈ کی تفصیلات بتاتے ہوئے سکیورٹی گارڈ انچارج کا کہنا تھا کہ مبین منگھو پیر کا رہائشی ہے، مبین شادی شدہ اور کئی عرصے سے ساتھ کام کر رہا تھا۔
کراچی : مسافر کوچ نے 7 سالہ بچے کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار
اس سے قبل ڈاکؤوں کی فائرنگ کے بعد عوام مشتعل ہوگئے تھے اور ملینیم مال کے قریب احتجاج کیا، جس سے ڈرگ روڈ سے ملینیم مال آنے والی سڑک ، جوہر موڑ اور اور ڈالمیا میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
Comments are closed on this story.