Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیوٹی کے دوران سوشل میڈیا استعمال کرنے پر مزید 12 پولیس اہلکار معطل

ایک روز قبل بھی 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا
شائع 06 ستمبر 2024 05:48pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی کے پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا استعمال کرنے والے مزید 12 اہلکاروں کو معطل کردیا۔ ایک روز قبل بھی 6 اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا۔

کراچی میں پولیس اہلکاروں کا دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا کا استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مزید 12 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ معطل کیے گئے اہلکاروں میں 3 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔

کراچی پولیس کے مطابق گزشتہ روز بھی 6 اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے اہلکاروں کی تعداد18 ہوگئی۔

ڈیوٹی کے دوران سوشل میڈیا استعمال کرنے پر 6 پولیس اہلکار معطل

جمعرات کو کراچی کے پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا تھا کہ معطل اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ آفس میں کلوز کیا گیا۔