Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات، نئی بھریتوں پر پابندی سمیت متعدد نوٹی فکیشنز

وزارت خزانہ نےحکومتی اخراجات میں کمی کیلئےاقدامات پرنوٹی فکیشن جاری کردیا
شائع 06 ستمبر 2024 05:11pm

وفاقی حکومت کا سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا، وفاقی کابینہ فیصلے کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کا عملی آغاز کر دیا گیا۔

وزارت خزانہ نےحکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات پرنوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جو آسامیاں تین سال سے خالی تھیں، وہ ختم کر دی جبکہ وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی بھی عائد کر دی گئی۔

ایک سال سے زائدعارضی بھرتیوں کے علاوہ نئی بھرتی نہیں ہوگی جبکہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج ، تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر اور ہرقسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لیبارٹیریز، زراعت، اسکولوں کیلئے مشینری اورآلات کی خریداری ہوسکے گی۔