Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 17 ہوگئی

اسلام آباد سے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، قومی ادارہ صحت
شائع 06 ستمبر 2024 10:52am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا جس کے بعد رواں سال پولیو کا سترواں کیس سامنے آیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق اسلام آباد سے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان قومی ادارہ صحت کے مطابق یونین کونسل 4 سے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ بلوچستان سے12،سندھ سے3اورپنجاب سے ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ ایک اور پاکستانی بچہ پولیو سے متاثر ہوگیا۔

Polio

Polio Virus