Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انیلہ کا ماں کا سہارا بننے کا عزم

خواہش ہے کہ اچھی یونیورسٹی میں داخلہ ہو جائے، انیلہ
شائع 05 ستمبر 2024 12:07pm
Orphan girl gets second position in Education Board Sargodha - Aaj News

بھلوال کے نواحی قصبے پھلروان کی بیوہ محنت کش خاتون کی یتیم بیٹی ہونہار طالبہ انیلہ اقبال نے سرگودھا تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

یہ بھلوال کے نواحی قصبے پھلروان کی انیلہ اقبال ہے جس نے تعلیمی بورڈ سرگودہا انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 1132 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے.

انیلہ اقبال کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ والدہ کے خواب پورے کروں انہیں ہر وہ خوشی دوں جو وہ چاہتی ہیں۔ انیلہ کا کہنا تھا کہ اس کی خواہش ہے کہ اچھی یونیورسٹی میں داخلہ ہو جائے۔

انیلہ اقبال کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی سات برس کی تھی جب میرے خاوند کا انتقال ہوا. انہوں نے کہا کہ مجھے اس خوشی کے موقع پر اپنے خاوند کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔