Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کی پولیس نشے میں گاڑی چلانے لگی، پولیس اہلکار نے وین پل سے دے ماری

حادثے میں موبائل میں سوار 2 سے زائد اہلکار زخمی، پیچھے سے آتی 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا
شائع 05 ستمبر 2024 08:25am

کراچی کی پولیس نشے میں گاڑی چلانے لگی، مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت پولیس ڈرائیور نے گاڑی پل سے جا ٹکرائی۔

ذرائع کے مطابق رات گئے گزری کے علاقے پنجاب کالونی فلائی اوور کے قریب نشے میں چور پولیس اہلکار نے پولیس وین پل سے دے ماری، جس کے نتیجے میں پولیس موبائل میں سوار 2 سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ حادثے میں پیچھے سے آتی 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

شہریوں کے مطابق پولیس اہلکار ڈرائیور کو نشے میں چور تھا اور تیز رفتاری کے ساتھ ڈرائیونگ کر رہا تھا۔

Sindh Police

Karachi Police

driving drunk

drink and drive