Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

اداکار نور الحسن نے حکومت سے مطالبہ کردیا

وسائل ہیں بس ہمت کرنے کی ضرورت ہے ، اداکار
شائع 05 ستمبر 2024 12:36am

اداکار نور الحسن کہتے ہیں کہ ہمارے پاس وسائل ہیں ہیں لیکن اقدامات نہیں کرتے ہیں،ٖٖحکومت کو صرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

اداکار نور الحسن نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ آرٹس کونسل میں شاندار کام ہورہا ہے ہمیں چاہیئے ہم نئے فنکاروں اور وہ جو فن کو سیکھنا چاہتے ہیں ان کے لیے اقدامات کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکار قوی خان اور مزاحیہ اداکار امان اللہ صاحب نے جیسا کہا تھا کہ ریڈیو اسٹیشن کو آرٹ اکیڈمی میں تبدیل کردینا چاہیئے تاکہ نئے فنکاروں کو سیکھنے کیلئے مزید پلیٹ فارمز میسر ہوں ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ سندھ حکومت یا وفاقی حکومت کو کرنا چاہیئے ناپا اور آرٹس کونسل جیسے اداروں کے ساتھ اشتراک کرکے نئی اکیڈمیاں بنائی جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ جو کام ہم ماضی میں کر چکے ہیں وہ اب کیوں نہیں کرسکتے ہمارے پاس وسائل موجود ہیں بس اقدامات کرنے کیلئے ہمت کی ضرورت ہے ۔

noor ul hassan