Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن بڑے حادثے سے بچ گئی

پرواز کے 15 منٹ بعد ہی طیارے کو دوبارہ لاہور ایرپورٹ پر اتار لیا گیا
شائع 03 ستمبر 2024 10:26am

لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم پرواز کے 15 منٹ بعد ہی طیارے کو دوبارہ لاہور ایرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرواز کے اڑان بھرنے کے 15 منٹ بعد ہی طیارے کو دوبارہ لاہور ایرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

نجی ایئرلائن کی پرواز نے صبح 8 بجے کراچی کے لیے اڑان بھری تھی جبکہ طیارے میں 100 سے زیادہ مسافر سوار ہیں تاہم مسافروں کو متاثرہ طیارے سے اتار کر لاؤنج میں بھیج دیا گیا۔

دوسری جانب مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز دوبارہ کراچی کے لیے کب روانہ ہو گی، کچھ نہیں بتایا گیا۔

lahore airport

bird

Flight

flights delay

bird hit plan