Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 100 فٹ گہرا کنواں 3 جانیں نگل گیا، 2 بچوں اور نوجوان کی لاشیں نکال لی گئیں

جاں بحق نوجوان بچوں کو بچانے کیلئے کنویں کے اندر گیا تھا
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2024 07:22am
فوٹو۔۔۔آج نیوز
فوٹو۔۔۔آج نیوز

کراچی کے علاقے گارڈن میں 100 فٹ گہرا کنواں 3 جانے نگل گیا۔ کنویں میں گرنے والے 2 بچوں اور ریسکیو کے لئے اندر جانے والے نوجوان کی لاشیں نکال لی گئیں۔

واقعہ فوارہ چوک کے قریب پیش آیا، جہاں کھیل کے دوران دو بچے کنویں میں گر گئے تھے، بچوں کو بچانے کے لیے ایک نوجوان بھی کنویں میں گیا لیکن زندہ واپس نہ آسکا۔

کراچی : مختلف واقعات میں خاتون اور نوجوان سمیت 4 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بچے کرکٹ کھیلتے ہوئے کنویں میں گرے۔

سرگودھا : زمیندار کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ملازم کا ڈھانچہ برآمد، اسپتال میں پوسٹ مارٹم

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آپریشن تاخیر سے شروع ہونے سے تینوں کی موت ہوگئی، علاقہ مکینوں کے جمع ہونے کے باعث آپریشن بروقت شروع نہ ہوسکا۔ کنویں میں گرے نوجوان اور بچے زہریلی گیس سے جاں بحق ہوئے، ریسکیو اہلکاروں نے تینوں کو مردہ حالت میں کنویں سے نکالا۔

karachi

rescue operation

Karachi Police