Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سمندری طوفان ’اسنیٰ‘ کمزور ہو کر واپس ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل

بلوچستان کے ماہی گیر پیر تک کھلے سمندر میں نہ جائیں، محکمہ موسمیات
شائع 01 ستمبر 2024 08:41pm

مغربی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ”اسنیٰ“ کے حوالے سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ طوفان 12 گھنٹوں کے دوران مزید جنوب مغرب کی طرف بڑھا اور سمندری طوفان کمزور ہوکر واپس ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان عمان کے مسیرہ کے شمال مشرق میں 320 کلو میٹر پر ہے، امکان ہے کہ یہ 2 ستمبر کی صبح تک مزید کمزور ہو جائے گا۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات تک تیز ہواؤں کے ساتھ سمندری لہروں کے بپھرنے کا امکان ہے، بلوچستان کے ماہی گیر کل تک کھلے سمندر میں نہ جائیں۔

محکمہ موسمیات کا طوفان سے متعلق 9 واں الرٹ

اس سے قبل بحیرہ عرب میں موجود طوفان کا کراچی سے فاصلہ مزید بڑھ گیا تھا، اسنیٰ نامی طوفان کراچی کی ساحلی پٹی سے 500 کلو میٹردور چلا گیا تھا۔

سمندری طوفان ’اسنیٰ‘ کے واپس ڈیپ ڈپریشن میں تبدیلی سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ نویں الرٹ کے مطابق اورماڑہ سے سمندری طوفان کا فاصلہ 350 کلو میٹر دور جنوب مغرب میں ہے جبکہ سمندری طوفان گوادر کے جنوب میں 260 کلو میٹر دور ہے جبکہ مسقط عمان سے 430 کلو میٹر مشرق، جنوب مشرق میں موجود سمندری طوفان جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

الرٹ کے مطابق سمندری طوفان اسنیٰ جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کی شدت میں بھی بتدریج کمی آ رہی ہے۔

طوفان ’اسنیٰ‘ کا خطرہ ٹلتے ہی دوسرا مضبوط سسٹم بننے لگا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغرب کی طرف بڑھتا ہوا طوفان سمندر ہی میں کمزور پڑ جانے کی توقع ہے، اس طوفان کے زیر اثر آج شام تک وقفے وقفے سے اورماڑہ، پسنی، گوادر، جیوانی اور تربت میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے، اس دوران 60 سے 70 کلومیٹر کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے۔

انتظامیہ نے بلوچستان کے ماہی گیروں کو آج رات تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے جبکہ سندھ کے ماہی گیر آج سے اپنے شکار پر دوبارہ جاسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہواؤں کی شدت کمی آ گئی ہے، کراچی میں 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

شہر قائد میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے، کراچی کا آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

سندھ کی ساحلی پٹی پر سمندری طوفان: کراچی میں آج تمام اسکولز بند رکھنے کا اعلان

ملک میں مون سون بارشیں 2 تا 5 ستمبر تک جاری رہیں گی، این ڈی ایم اے ایڈوائزری

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے، درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

sea storm

Karachi Rain

Hurricane

Tropical Cyclone

Cyclone Asna