Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

کسان اتحاد کا آئی پی پیز مالکان کے گھروں اور دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان

اب آئی پی پیز والے رہیں گے یا کسان رہیں گے، خالد حسین باٹھ
شائع 31 اگست 2024 09:45pm

چیئرمین کسان اتحاد نے آئی پی پیز کے ناجائز ٹیکسز کے خلاف احتجاج کی کال دے دی ہے۔

چیئرمین کسان خالد حسین باٹھ نے پاکستان بھر کے کسانوں کو احتجاج میں شمولیت کی کال دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو آئی پی پیز والے لوٹ رہے ہیں، ہم سب پر ظلم کر رہے ہیں، بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے ہماری تین فصلیں تباہ ہوچکی ہیں، وفاقی حکومت بھی آئی پی پیز کی غلام بنی ہوئی ہے۔

میرا بندہ ٹرانسفر کیوں کیا؟ پی ٹی آئی کے تحصیل چیئرمین کا ڈی ای او آفس میں ساتھیوں سمیت دھاوا، عملے پر تشدد

خالد حسین باٹھ نے کہا کہ بدھ کو لاہور میں آئی پی پیز مالکان کےدفاتر اور گھروں کے سامنے احتجاج کریں گے، ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک آئی پی پیز کے معاہدے ختم نہیں ہوں گے۔

دھرنا اور ملک گیر ہڑتال نے حکومت کو فائنل وارننگ دی ہے، لیاقت بلوچ

خالد حسین باٹھ نے کہا کہ حکومت ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے یا ان سے ڈرتے ہیں، اب ہم کسان اپنی طاقت کے ساتھ آئی پی پی سے بات کریں گے، کسان اب رل گیا ہے اب آئی پی پیز والے رہیں گے یا کسان رہیں گے۔

عالمی عدالت میں کیس ہارنے کا خوف، کے پی حکومت کا بی آر ٹی کنٹریکٹرز سے تصفیہ

انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں بجلی سستی دیں گے یا پھر ہمیں مار دیں گے، سب کسان اپنا بھر پور آئی پی پیز کے خلاف احتجاج کریں گے، بدھ والے دن لاہور میں 10 بجے احتجاج ہوگا، تمام کسانوں اپیل کرتا ہوں کہ لاہور پہنچے اور پُرامن احتجاج کریں، کسان خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں اور آئی پی پیز اربوں روپے ناجائز وصول کررہے ہیں۔

IPPs

Protest Call

Kissan Ittehad

Khalid Hussain Bath