Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے، نو مئی مقدمات سننے والے ججز بھی تبدیل

پرویزالہیٰ سمیت دیگر کے خلاف کرپشن کیسز کی سماعت کرنے والے جج بھی تبدیل
شائع 31 اگست 2024 04:12pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سمیت 48 سیشن ججز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں 9 مئی کیسز کی سماعت کرنے والے جج خالد ارشد کا تبادلہ کیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں 9 مئی مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، جج اعجاز آصف کو بھی فوری لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

نسیم ورک کو سیشن جج لاہور تعینات کردیا گیا، سیشن میانوالی جج قیصر بٹ کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا، سیشن جج راجہ غضنفر علی کو جہلم سے اوکاڑہ ٹرانسفر کردیا گیا۔

ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری سرفراز اختر کو سیشن جج بہاولپور تعینات کردیا گیا، اینٹی کرپشن جج لاہور ارشد حسین بھٹہ کو بھی تبدیل کر دیا گیا اور انہیں فوری لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

جج ارشد بھٹہ پرویزالہیٰ سمیت دیگر کے خلاف کرپشن کیسز کی سماعت کر رہے تھے۔

Punjab District Courts

Judges Transfer