Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

پنجاب اور اسلام آباد کے بجلی صارفین کو ملنے والے ریلیف کی تفصیلات

200 یونٹ والے 35 لاکھ 16ہزار77 صارفین کو کو 50 ارب کا ریلیف دیا گیا، مریم اورنگزیب
شائع 31 اگست 2024 02:10pm

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پنجاب اور اسلام آباد میں عوام کو بجلی بلوں میں دئیے گئے ریلیف کی تفصیلات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق 201 سے500 یونٹ کےصارفین کو 14روپے فی یونٹ ریلیف پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔ مریم اورنگزیب کے مطابق 35 لاکھ 16ہزار77صارفین کو ریلیف دیا، وزیراعظم نے200یونٹ صارفین کو50 ارب کا ریلیف دیا۔

مریم اورنگزیب کے مطابق پانچوں کمپنیوں میں ریلیف والے بلوں کی پرنٹنگ اور ترسیل کا عمل جاری ہے، لیسکو کے 8 لاکھ 40 ہزار، میپکو کے 6 لاکھ 53 ہزار 883، فیسکو کے 5 لاکھ 6 ہزار 139، گیپکوکے 7 لاکھ 31 ہزار 305، آئیسکو کے 7 لاکھ 85 ہزار 550 صارفین کو ریلیف ملا۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی بلوں میں خصوصی ریلیف کی رقم بھی شائع کی گئی ہے، شمسی توانائی کے ذریعے عوام کو مستقل ریلیف بھی دیں گے، 200 یونٹ تک کے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کریں گے۔

electricity prices