Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم تو وہیں کھڑے ہیں، جہاں تھے، راستہ آپ نے بدلا، فضل الرحمان کا وزیراعظم سے ملاقات میں شکوہ

ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت
اپ ڈیٹ 30 اگست 2024 10:42pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

‏وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنی رہائش گاہ آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کا خیر مقدم کیا۔

26 اگست کو ایسا ماحول پیدا کیا گیا جیسے بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہو، شہباز شریف

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

فیصلہ سازوں کو ملک کی فکر نہیں، خفیہ اداروں کو پی ٹی آئی ختم کرنے پر لگا دیا گیا، عمران خان

ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے گلے شکوے کیے جب کہ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو وہیں کھڑے ہیں، جہاں تھے، راستہ تو آپ نے بدل لیا ہے۔

PM Shehbaz Sharif

Pakistan Politics

Maulana Fazal ur Rehman