Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسیٰ خیل میں 22 مسافروں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج

دھماکے اور فائرنگ سے 22 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے، ایف آئی آر کا متن
شائع 28 اگست 2024 07:50pm

بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں 22 مسافروں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی تھانہ لورالائی میں ایس ایچ او راڑہ شم کی مدعیت میں مقدمہ انسداد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ 25 اگست کی شب شاہراہ پر فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں آئیں، فائرنگ رات کو 3 بجے تک جاری رہی۔

ایس ایچ او کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں مسافروں اور ڈرائیورز کی لاشیں پڑی تھیں۔

متن کے مطابق دھماکے اور فائرنگ سے 22 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے، واقعے میں 22 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

بلوچستان

musakhel