Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکھر سول اسپتال میں ایکسرے اور سی ٹی اسکین مشینری دو سال سے ناکارہ

غلام محمد مہر میڈیکل کالج کا ٹیچنگ سول اسپتال مریضوں کو مفت ادویات اور تمام سہولیات پہنچانے میں ناکام ہو گیا
شائع 28 اگست 2024 09:20am

کروڑوں روپے بجٹ رکھنے والے سکھر کے سول اسپتال میں ایم آر آئی، ایکسرے اور سی ٹی اسکین کی مشینری دو سال سے ناکارہ پڑی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

غلام محمد مہر میڈیکل کالج کا ٹیچنگ سول اسپتال مریضوں کو مفت ادویات اور تمام سہولیات پہنچانے میں ناکام ہو گیا۔ گھنٹوں گھنٹوں بجلی کا بریک ڈاؤن، ادھوری ادویات کی فراہمی اور تین سال سے سی ٹی اسکین، ایم آر آئی اور الٹراساؤنڈ کی ناپید سہولیات نے اسپتال کی کارکردگی پر کئی سوالیہ نشان اُٹھادیئے ہیں. اس سلسلے میں ایک عرصے سے انتظامیہ بے بس اور حکومت بے حس دکھائی دیتی ہے۔

سول اسپتال میں آنے والے مریضوں کی شکایات نے مفت ادویات اور تمام سہولیات کا انتظامیہ کا دعویٰ غلط ثابت کر دیا ہے۔ مریضوں نے اسپتال کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

Sukkur

hosptial