Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ریلوے پولیس کی ایمانداری، مسافر کی گمشدہ رقم ڈھونڈ کر حوالے کردی

سافر بہاولپور اسٹیشن پر اترتے وقت اپنا بیگ ٹرین میں ہی بھول گیا
شائع 27 اگست 2024 01:49pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ریلویز پولیس ملتان نے ایمانداری کی ایک بڑی مثال قائم کردی۔

ملتان کے ریلوے اسٹیشن پر ایک شہری کا قیمتی بیگ کھوجانے پر اسے ریلوے پولیس کی جانب سے باحفاظت لوٹا دیا گیا۔

ریلویز پولیس نے مسافر کا لاکھوں روپے مالیت کا موبائل فون ڈھونڈ نکالا

ذرائع کے مطابق محیب اللہ نامی مسافر پاکستان ایکسپریس پر کراچی سے بہاولپور سفر کر رہا تھا، مسافر بہاولپور اسٹیشن پر اترتے وقت اپنا بیگ ٹرین میں ہی بھول گیا۔

بیگ میں 4 لاکھ روپے کے علاوہ قیمتی سامان بھی موجود تھا۔ مسافر کی جانب سے بیگ ٹرین میں رہ جانے کی اطلاع ڈیوٹی پر معمور اہلکار عارف کو دی گئی۔

اسٹیشن پر اہلکار اکرم اور حارث نے مسافر کا قیمتی بیگ ٹرین سے ڈھونڈ نکالا اور شہری کو باحفاظت واپس کر دیا۔

مسافر محیب اللہ نے ریلویز پولیس کی دیانتداری اور فرض شناسی پر شکریہ ادا کیا۔

Multan

Passenger

RAILWAY POLICE

finds bag

cash 4 lacs