Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

قلمدان کسی ایسے شخص کو دیا جائے جو کے پی کو سمجھتا ہو، سرحد چمبر آف کامرس

مشیر خزانہ پر ہم عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، فواد اسحاق
شائع 26 اگست 2024 04:22pm

سرحد چمبر آف کامرس کے صدر فواد اسحاق نے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قلمدان کسی ایسے شخص کو دیا جائے جو خیبرپختونخوا کو سمجھتا ہو۔ صوبائی حکومت نے برآمدات پر دو فیصد ٹیکس لگا دیا ہے۔

سرحدچمبرآف کامرس کے صدر فواد اسحاق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا برہمی کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت نے برآمدات پر 2 فیصد ٹیکس لگا دیا ہے اس سے جو کاروبار تھوڑا بہت چل رہا تھا وہ بھی ختم ہو جائےگا ۔ مشیر خزانہ پر ہم عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں قلمدان کسی ایسےشخص کودیا جائے جو کے پی کوسمجھتا ہو۔

انھوں نے کہا کہ یہ ظالمانہ ٹیکس راتوں رات لگا دیا اور اس پرمباحثہ تک نہیں ہوا، یہ ٹیکس کسی اور صوبے میں لگاو نہیں تو یہاں کیسے لگایا گیا۔ ہمیں یہاں سے کاروبار سے منتقل کرنے پر مجبورنہ کیا جائے۔

فواد اسحاق نے کہا کہ بڑے صوبوں کے ساتھ ہم اب بالکل مقابلہ نہیں کرسکتے، اور اس ظالمانہ ٹیکس کی صورت میں کوئی ایکسپورٹ نہیں ہوسکتا۔

tax

Sales Tax