Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمر ایوب کے انتخابات پر اخراجات کے حوالے سے بیان پر الیکشن کمیشن کا ردعمل

عمرایوب، چیف الیکشن کمیشنر، ممبران اور ادارے کے خلاف جھوٹا پروپگینڈا کرتے رہے ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن
شائع 26 اگست 2024 04:02pm

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری عمرایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمر ایوب مسلسل چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کے بارے میں غلط بیانی کر رہے ہیں۔ عمرایوب، چیف الیکشن کمیشنر، ممبران اور ادارے کے خلاف جھوٹا پروپگینڈا کرتے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمرایوب کی جانب سے جھوٹے پروپگینڈے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، انہوں نے الیکشن کمیشن پر جھوٹا الزام لگایا کہ انتخابات پر ساڑھے 14 ارب روپے کے اخراجات ہوئے، عام انتخابات 2018 کے اخراجات 28 ارب روپے سے زیادہ تھے۔

مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار ڈی جی آئی ایس آئی اور جنرل عاصم منیر ہوں گے، عمران خان

ترجمان نے کہا کہ انتخابات 2024 میں زائد ووٹرز، اضافی پولنگ اسٹیشنز عملہ اور بیلٹ پیپرز تھے، اضافی اخراجات کے باوجود انتخابات 2024 میں ساڑھے 33 ارب خرچ ہوئے۔

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کم سے کم کرنے کی کوشش کی۔

Omar Ayub Khan

Election Commission of Pakistan (ECP)