Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی حکومت کے دفاتر کو پیپر لیس بنانے کیلئے وزیرِ اعظم نے وزارت آئی ٹی اور دیگر کو ٹاسک سونپ دیا

نظام میں شفافیت اور تیزی لانے کیلئے ای آفس کا نفاذ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف
شائع 25 اگست 2024 06:23pm

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے دفاتر کو پیپر لیس بنانے کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ اداروں کو ٹاسک سونپتے ہوئے کہا ہے کہ نظام میں شفافیت اور تیزی لانے کیلئے ای آفس کا نفاذ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، یقینی بنایا جائے کہ تمام سرکاری دفاتر میں افسران ای آفس کے ذریعے فائلز بھیجیں۔

اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی سرکاری دفاتر میں ای آفس کے نفاذ میں کسی قسم کی سست روی قبول نہیں۔

وزیرِ اعظم نے ایک ماہ کے اندر تمام دفتری فائلز پر کام ای آفس کے ذریعے یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ سے کوئی بھی فائل ای آفس کے علاوہ نہیں دیکھوں گا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ نظام میں شفافیت اور تیزی لانے کیلئے ای آفس کا نفاذ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے،یقینی بنایا جائے کہ تمام سرکاری دفاتر میں افسران ای آفس کے ذریعے فائلز بھیجیں۔

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیرِ اعظم آفس کے اسٹاف کی گزشتہ ہفتے ای آفس کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی۔

وزیرِ اعظم نے گزشتہ ہفتے بذاتِ خود ای آفس پر فائلز موصول کیں، ای آفس پاکستان میں ڈیجیٹائزیشن کے فروغ اور گورننس کی بہتری کیلئے نہایت کلیدی اقدام ہے۔

وزیرِ اعظم نے آئندہ دو ہفتوں میں ای آفس کے نفاذ پر پیش رفت پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

PM SHAHBAZ SHARIF

Federal Offices

Paper Less Government Office