Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرا نام انعام والی لسٹ میں کیوں ڈالا: کچے کے ڈاکو شاہد لوند کا محکمہ داخلہ پنجاب کو فون پر شکوہ

نئی لسٹیں تیار کی جائیں، پولیس اہلکاروں کی گاڑی پھنسی تو کسی نے مدد نہیں کی، افسران کے خلاف کارروائی کی جائے، شاہد لوند کا مطالبہ
شائع 25 اگست 2024 04:27pm
کچہ میں لوند گینگ کا سربراہ شاہد لوند
کچہ میں لوند گینگ کا سربراہ شاہد لوند

ڈاکو شاہد لوند نے اپنا نام ڈاکوؤں کے سر کی قیمت والی فہرست میں شامل کرنے پر محکمہ داخلہ پنجاب کے نمبر پر کال ملا کر شکوہ شروع کر دیا۔

پولیس پر حملے کے بعد حکومت پنجاب اور وزارت داخلہ نے بیس ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔

پولیس کی کچے میں کارروائی، کانسٹیبل احمد نواز کو بحفاظت بازیاب کرالیا

لسٹ میں پہلے نمبر پر موجود ڈاکو نے محکمہ داخلہ کے نمبر پر کال کرکے کہا کہ جنہوں نے پولیس اہلکاروں کو شہید کیا ان میں سے کسی کا نام اشتہار میں نہیں دیا گیا، ڈاکوؤں کےسرکی قیمت والی لسٹ فوری ختم کرکے نئی تیار کی جائیں۔

لاہور: نشے میں دھت سب انسپکٹر نجی ہوٹل میں غل غپاڑہ کرنے پر گرفتار

ڈاکو شاہد لوند نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی گاڑی پھنسی تو کسی نے مدد نہیں کی،افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

kacha operation

Kacha Robbers

Shahid Lund