Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حضرت داتا گنج بخش کا 981 واں عرس ، لاہور پولیس کا سیکیورٹی پلان تشکیل

6 ایس پیز، 22 ڈی ایس پیز سمیت 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور
شائع 25 اگست 2024 10:32am

حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے 981 ویں عرس کے موقع پر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔

لاہور پولیس نے عرس پر جامع سیکیورٹی انتظامات تشکیل دیے ہیں، 6 ایس پیز، 22 ڈی ایس پیز سمیت 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

خواتین زائرین کی چیکنگ کے لیے لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات ہے، اس کے علاوہ 81 ناکہ جات، 9 چیک پوسٹس اور 12 واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔

لاہور: حضرت داتا گنج بخش کے عرس کا آخری روز، صدر مملکت کی حاضری

مہنگائی نے داتا دربار پر بھی خیرات کی رونقیں مدھم کردیں

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سالانہ عرس پر ملک بھر سے آ نے والے زائرین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، داتا دربار میں داخلے سے قبل ہر فرد کی مکمل تلاشی کو یقینی بنایا جائے گا، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، سینئر پولیس افسران منتظمین دربار سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ دودھ کی سبیلوں اور لنگر کی تقسیم کے دوران سیکیورٹی کا خاص خیال رکھیں۔

بلال صدیق کمیانہ کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر مختص کردہ پارکنگ کے علاوہ کہیں گاڑی، موٹرسائیکل کھڑی نہ ہونے دیں، پولیس آفیشلز مشکوک افراد پرکڑی نگرانی رکھیں۔

lahore police

Punjab police

police security

Data Darbar

POLICE HIGH ALERT

hazrat data ganj bakhsh urs