Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، کہاں کہاں سے گزرا

بھارتی وزیراعظم کے جہاز نے 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی
شائع 24 اگست 2024 03:55pm

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پولینڈ سے بھارت واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جہاز پولینڈ سے واپس بھارت جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود سے گزارا، بھارتی وزیراعظم کے جہاز نے 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔

طیارہ صبح سوا 10 بجے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا اور 11 بج کر ایک منٹ پر بھارت میں داخل ہوا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا طیارہ چترال سے داخل ہو کر لاہور سے ہوتا ہوا بھارت امرتسر روانہ ہوا۔

Narendra Modi

Pakistani Air Space

Indian PM's Aircraft