Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات میں سسر نے گھریلو تنازع پر آہنی راڈ مار کر دو بہوؤں کو قتل کردیا

دوہرے قتل کی واردات میں پوتا شدید زخمی ہوگیا، پولیس
شائع 24 اگست 2024 01:37pm

گجرات میں سسر نے گھریلوتنازع پرآہنی راڈ مارکر دوبہوؤں کوقتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ ڈھکی میں پیش آیا، دوہرے قتل کی واردات میں پوتا شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت عائشہ اور آنسہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کا دعوی کیا ہے۔