Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

کراچی میں آئندہ 3 روز موسم کیسا رہے گا؟

شہر میں مطلع جزوی ابر آلود، رات اور صبح میں بوندا باندی متوقع ہے جب کہ سمندری ہوائیں بحال رہیں گی: محکمہ موسمیات
شائع 22 اگست 2024 01:17pm

محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز کے دوران شہر کا موسم مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا مطلع آج جزوی طور پر آبر آلود ہے جبکہ شہر میں آج موسم خشک اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح کے اوقات کم سے کم درجہ حرارت 28 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ 3 روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اس دوران مطلع جزوی ابر آلود، رات اور صبح میں بوندا باندی متوقع ہے جبکہ سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔

محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا پانچواں اسپیل 26 اگست سے سندھ میں داخل ہوگا، 27 سے 29 اگست کے درمیان کراچی میں اچھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آج جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ اور دیگر چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

karachi

karachi weather

cloudy weather

Karachi Rain

rainy weather