سابق نیب چئیرمین جاوید اقبال سے پروٹوکول واپس لے لیا گیا
نئے چئیرمین نجیب کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ جج کے برار کردی گئیں
پنجاب حکومت نے سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو دیا گیا پروٹوکول واپس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جاوید اقبال سرکاری پروٹوکول استعمال کر رہے تھے، انہیں چار پولیس اہلکار اور سرکاری گاڑی دی گئی تھی۔
اب جاوید اقبال کے پروٹوکول پر تعینات نفری کو پولیس لائنز میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو دو سال کیلئے نیا چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیئرمین نیب کی تعیناتی پر دو دن تک مشاورت کا عمل جاری رہا۔ چیئرمین نیب کی تنخواہ اورمراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دی گئیں۔
Javed Iqbal
Chairman NAB
protocol
Lt. Gen (r) Nazeer Ahmed
مقبول ترین
Comments are closed on this story.