قصاص کی بات نہیں ہم اپنوں کیلئے انصاف کے طلبگار ہیں، سانحہ کارساز کے اہلخانہ
کارساز حادثے میں جاں بحق عمران عارف اور آمنہ عارف کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔ اہلخانہ نے کہا کہ قصاص کی کوئی بات نہیں ہوئی ہم اپنوں کیلئے انصاف کے طلبگار ہیں۔
واضح رہے کہ خاتون ڈرائیور سے سفید رنگ کی پراڈو بے قابو ہو کر دیگر گاڑیوں کو روندتی ہوئی موٹر سائیکلوں سے جا ٹکرائی تھی۔ واقعہ میں باپ اور بیٹی عمران عارف اور آمنہ جاں بحق ہوگئے تھے۔
کار ساز ٹریفک حادثے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال نے جناح اسپتال میں زیر علاج ملزمہ نتاشا کو ڈسچارج کردیا اور بتایا کہ ملزمہ کی دماغی حالت اب بالکل ٹھیک ہے۔
سربراہ نفسیاتی وارڈ جناح اسپتال ڈاکٹر چنی لال نے معائنہ کے بعد اسپتال میں زیر علاج ملزمہ نتاشا کو ڈسچارج کردیا۔ انہوں نے کہا کہ 19 اگست کو جب ملزمہ کو اسپتال لایا گیا تو ظاہری حالت ٹھیک نہیں تھی۔
ڈاکٹر چنی لال کے مطابق ملزمہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ ذہنی مریض ہیں، اس حوالے سے اہل خانہ کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکے، ملزمہ کی دماغی حالت اب بالکل ٹھیک ہے اور خودکشی کرنے کے امکانات کم ہیں۔
Comments are closed on this story.