Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: سر میں گولی لگنے سے مردہ سمجھا جانے والا شخص اسپتال پہنچ کر زندہ ہوگیا

عرفان کو قتل کرنے کی کوشش میں بیوی کا سابقہ شوہر شہزاد ملوث نکلا
شائع 19 اگست 2024 06:30pm

کراچی میں کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے جام صادق پل کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں مردہ سمجھا جانے والا شخص زندہ نکلا۔

پولیس کو جام صادق پل کے قریب ایک شخص کی لاش کی اطلاع ملی، پولیس کے پہنچنے پر ریسکیو رضاکاروں نے زخمی شخص کو مردہ قرار دیا۔

ریسکیو رضاکاروں کے مطابق زخمی شخص میں سانس نہیں تھی اور نبض بھی بند تھی، زخمی کو مردہ سمجھ کر لاش کی صورت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہلاکت کی تصدیق کے لئے مردہ سمجھے جانے والے شخص کو ایمرجنسی لے جایا گیا، ڈاکٹرز کے معائنہ کرنے پر مردہ سمجھا جانے والا شخص زندہ نکلا۔

شدید زخمی شخص کو فوری طور پر آئی سی یو پھر آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا،آپریشن کے دوران مردہ سمجھا جانے والا شخص کوما میں چلا گیا۔

پولیس کے مطابق شدید زخمی شخص کو عرفان کے نام سے شناخت کیا گیا تھا، جسے سر میں گولی مار قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

.

پولیس نے بتایا کہ عرفان کی بیوی نے شہزاد سے طلاق کے بعد عرفان سے شادی کی تھی جو نجی فیکٹری میں بائیک رائیڈر کی ملازمت کرتا تھا۔

عرفان کو قتل کرنے کی کوشش میں بیوی کا سابقہ شوہر شہزاد ملوث نکلا، پولیس کی جانب سے ملزم شہزاد کی تلاش جاری ہے۔

karachi

Murder Attempt