Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

مہمند: مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، بچوں سمیت 6 خواتین زخمی

زخمی خواتین مہمان بن کر منگنی کے لئے آئی تھیں، ریسکیو
شائع 19 اگست 2024 05:52pm
فائل- فوٹو
فائل- فوٹو

مہمند میں افسوس ناک واقعہ سامنے آگیا ، مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئیں جبکہ بچوں سمیت 6 خواتین زخمی بھی ہوئیں ۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ تحصیل صافی کے علاقہ ملاخیل قندھاروں میں پیش آیا جس میں سات افراد ملبے تلے دب گئے.

ریکسیو اہلکاروں نے ملبے سے ایک خاتون کو جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت چھ افراد کو زخمی حالت میں باہر نکال دیا۔ زخمیوں کو غلنئی ہسپتال منتقل کردیا جس میں دو کی حالت تشویشناک تھی جن کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی خواتین مہمان بن کر منگنی کے لئے آتی تھیں کہ حادثے کا شکار ہوئی۔