Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

اداکارہ نمرہ خان کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا

حالیہ دنوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے دو واقعات ہوئے ہیں، دونوں واقعات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، منیشا روپیتا
شائع 18 اگست 2024 06:33pm

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں اداکارہ نمرہ خان کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔

سب ڈیویژنل پولیس آفس (ایس ڈی پی او) درخشاں منیشا روپیتا کے مطابق واردات اغوا کی کوشش نہیں بلکہ ہراسانی کا واقعہ تھا، تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم ایک ہی تھا۔

ایس ڈی پی او درخشاں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے دو واقعات ہوئے ہیں، دونوں واقعات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے دن رات کوشش کرکے تفتیش کی اور شواہد اکٹھا کیے.

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار 11 اگست کی شام 7 بج کر 21 منٹ پر پیش آیا تھا۔

نمرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنائی اور اداکارہ نے اغوا کی کوشش کی دل دہلا دینے والی تفصیل صارفین کو بتائی۔

اداکارہ کے مطابق جب وہ ڈیفنس کے ایک ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی کا انتظار کررہی تھیں، ان کی فیملی انہیں پِک کرنے آرہی تھی کہ گاڑی ٹریفک میں پھنس گئی جس کے بعد بارش شروع ہوگئی اور وہ ہوٹل کے باہر کھڑی انتظار کرنے لگیں۔

نمرہ نے بتایا کہ تین مسلح افراد آئے اور ان کے قریب گاڑی روکی، اسلحے کے زور پر انہیں زبردستی کھینچ کر گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی گئی۔

نمرہ خان نے کہا کہ اس میں سے ایک شخص نے میرے پیٹ پر بندوق رکھی جس کے بعد میں نے چیخیں مارنا شروع کردیں اور مزاحمت کرکے بھاگی، جس وقت یہ ہو رہا تھا اس وقت ہوٹل کے گارڈز سامنے تھے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا، میں بھاگی، میری کسی نے مدد نہیں کی، اس وقت کچھ بھی ہو سکتا تھا وہ پیچھے سے مجھے گولی مار سکتے تھے لیکن میں بچ گئی۔

ہانیہ عامر کی خوبصورتی اور دلکش نین نقش مصنوعی نکلے ڈرماٹالوجسٹ کا دعوی

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں اداکارہ کو سڑک کے کنارے اپنی گاڑی کا انتظار کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور پھر مذکورہ واقع پیش آیا۔

ایس ڈی پی او درخشاں منیشا روپیتا نے تفتیش سے متعلق ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تفتیش میں یہ بات واضح ہوگئی کہ ملزم ایک ہی تھا جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا، ملزم کے ساتھ کوئی اور فرد نہیں تھا۔

منیشا روپیتا نے کہا کہ واردات ہراسانی تھی نہ کہ اغوا کی کوشش۔

مجھے کوئی ”منی ہارٹ اٹیک“ نہیں ہوا، آئمہ بیگ کی وضاحت

انہوں نے کہا کہ نمرہ خان کیس کے ملزم کا روٹ میپ تیار کرلیا گیا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے، جلد ملزم پولیس کی گرفت میں ہوگا۔

Pakistani Actress

Defense Phase 8

Nimra Khan