Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں پی ٹی آئی تقسیم، حماداظہر، حافظ فرحت کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنےآگئی

حافظ فرحت کو مخالف گروپ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے تبدیل کرایا، ذرائع
شائع 16 اگست 2024 02:11pm

حماد اظہر کے استعفے کے بعد تحریک انصاف پنجاب میں تقسیم واضح ہو گئی۔ لاہور سے حماد اظہر گروپ کے رہنماؤں نے عہدے چھوڑ دیے جبکہ مخالف گروپ نے لاہور کا صدر اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کروا لیا ہے۔

حماداظہر اور حافظ فرحت عباس کے استعفیٰ کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔ پنجاب میں تحریک انصاف پارٹی معاملات پر2 گروپوں میں تقسیم ہوگئی، ممکنہ طور پر حافظ فرحت عباس کو پارلیمانی لیڈربنانے پراختلافات شدت اختیارکرگئے۔

ذرائع کے مطابق حافظ فرحت کو مخالف گروپ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے تبدیل کرایا جس پر حافظ فرحت کے استعفی کے بعد حماد اظہر بھی خاموش نہ رہے اور چوہدری اصغر گجر سے لاہور کی صدارت واپس لینے پر حماد اظہر بھی پھٹ پڑے۔

حماد اظہر نے اصغر گجر سے صدارت واپس لینے پر احتجاجی ٹوئیٹ کیا۔ معاملات پر اعتماد میں نہ لینے پر حماد اظہر نے صوبائی صدارت کا چارج چھوڑا۔

پی ٹی آئی کے اہم رہنما عہدے سے مستعفی

حماد اظہر مخالف گروپ علی امتیاز ورائچ کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کرانے میں کامیاب ہوگیااور امتیاز شیخ کو بھی لاہور کا صدر بنوا لیا۔

ذرائع کے مطابق حماد اظہر گروپ کو عمر ایوب اور شبلی فراز کی حمایت حاصل ہے، مخالف گروپ میں اعظم سواتی، اسلم اقبال اور ڈاکٹر زرقا سرفہرست ہیں۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)