Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رؤف حسن، صحافی رائن گرم کے درمیان واٹس ایپ کے ذریعے رابطوں کا انکشاف

رؤف حسن کی جانب سے رائن گرم سے باقاعدہ رابطہ جنوری 2024 کو قائم ہوا، ذرائع
شائع 16 اگست 2024 12:24pm

پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن اور بھارتی صحافی رائن گرم کے درمیان واٹس ایپ کے ذریعے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

سیاسی جماعت کے کارکنوں کے موبائل فرانزک میں غیر ملکی شخصیات سے روابط کا انکشاف ہوا۔ ذرائع کے مطابق رؤف حسن کی جانب سے رائن گرم سے باقاعدہ رابطہ جنوری 2024 کو قائم ہوا۔

ذرائع کے مطابق رؤف حسن نے رائن گرم کو ورچوئل کنونشن میں شرکت کا کہا، رہنما پی ٹی آئی اور رائن گرم کے درمیان مختلف امور پر رابطےجاری رہے۔

ذرائع کے مطابق رائن گرم نے بانی پی ٹی آئی کے 15مئی کولکھے گئے مواد کی تصدیق کرنا چاہی، رائن گرم نے رؤف حسن سے حملے میں بچ جانےسےمتعلق پوچھا۔

آئی ایس پی آر کے بیان پر پی ٹی آئی حیران، عمران اور آرمی چیف کو ایک کمرے میں بیٹھنے کا مشورہ

ذرائع کے مطابق رائن گرم نے پوچھا کہ کیا یہ مواد آپ کا تحریر کردہ ہے، ہم آپ کا نام ظاہر نہیں کریں گے؟ جواب کیلئے رؤف حسن نےرائن گرم کےساتھ بذریعہ واٹس ایپ کال پررابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق رائن گرم سیاسی جماعت کے حق میں متعدد آرٹیکلز لکھ چکا ہے، آرٹیکلز کا مقصد پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈاکرنا ہے۔

india

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Rauf Hassan