Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

کراچی : رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، مسلح ملزمان 2 کروڑ لے کر فرار

واردات کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا، پولیس
شائع 15 اگست 2024 09:06pm

کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات سامنے آگئی۔ ملزمان شہری سے دو کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

ڈکیتی کی واردات اسٹاک ایکس چینج کے عقب میں ہوئی۔ 2 ڈکیت موٹرسائیکل پرآئے اور پارکنگ ایریا سے رقم چھینی، متاثرہ شہری نجی بینک میں رقم جمع کرانے کے لیے پہنچا تھا۔

پولیس کے مطابق واردات کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، سیکیورٹی گارڈ نے بھی ڈاکوؤں کوپکڑنے کی کوشش کی لیکن مزاحمت پرملزمان کی فائرنگ سے گارڈ زخمی ہو گیا۔

karachi

Karachi Police