Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

کراچی میں ارشد ندیم پر لاکھوں روپے اور پلاٹوں کی برسات

اتنا پیار ملا کہ الفاظ ختم ہوگئے، ارشد ندیم
شائع 14 اگست 2024 11:17pm

کراچی میں ارشد ندیم پر لاکھوں روپے اور پلاٹوں کی برسات ہو گئی ۔

ارشد ندیم کو گورنر سندھ نے بیس لاکھ بطور انعام پیش کیا ۔ بزنس مین علی شیخانی کی جانب سے تین ملین کا تحفہ ارشد ندیم کودیا گیا۔

ریحان چاولہ کی جانب سے ایک لاکھ روپے دیئے گئے ۔ جی ایف ایس کی طرف سے 3 سو گزکا پلاٹ دیا گیا۔

ارشد ندیم کی پوری فیملی کو آئی فون ففٹین کا تحفہ بھی ملا۔ جی ایف ایس کی جانب سے ارشد ندیم کو اکیڈمی کے لئے بھی پلاٹ دیا گیا ہے۔

انعامات ملنے پر ارشد ندیم نے کہا کہ اتنا پیار ملا کہ الفاظ ختم ہوگئے ہیں، قوم ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹ ٹورنامنٹ 2025 کے لئے بھی دعا کریں جیسے میرے لئے پہلے دعا کی تھی۔

Arshad Nadeem Gold