Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: گورنر ہاؤس میں یوم آزادی کی تقریب میں بدنظمی، منچلوں کی خواتین سے بدتمیزی

نوجوانوں کی کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش
اپ ڈیٹ 14 اگست 2024 11:38pm
فوٹو۔۔۔آج نیوز
فوٹو۔۔۔آج نیوز

کراچی میں گورنر ہاؤس میں یوم آزادی کی تقریب میں بدنظمی ہوگئی۔ اس دوران منچلوں کی جانب سے خواتین سے بدتمیزی کی اطلاعات بھی ملیں، جبکہ تقریب میں شرکت کیلئے آنے والی فیملیز دہائیاں دیتی دکھائی دیں۔

گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی تقریب میں اسوقت بدنظمی پیدا ہوگئی جب کنسرٹ کے دوران عوام نے خاردار تاریں پھلانگ کر اسٹیج پر پہنچنے کی کوشش کی اور پھر اسٹیج تک پہنچ گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

اطلاعات ہیں کہ بھگدڑ بھی مچی جب کہ کچھ افراد زخمی ہوئے۔ انٹر نیٹ کی بندش سے بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

 کراچی: گورنر ہاؤس میں یوم آزادی کی تقریب میں نوجوانوں کی کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کے دوران بدنظمی۔ فوٹو۔۔آج نیوز
کراچی: گورنر ہاؤس میں یوم آزادی کی تقریب میں نوجوانوں کی کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کے دوران بدنظمی۔ فوٹو۔۔آج نیوز

اس کے علاوہ گورنر ہاؤس کے اندر اور باہر بھی عوام کا رش دیکھنے میں آیا، لوگوں نے گورنر ہاؤس کی چھتیں پھلانگ کر اندر آنے کی کوشش کی جب کہ گورنر ہاؤس میں رش کے باعث کچھ خواتین کے بچے بھی گم ہونے کی اطلاعات ملیں۔

کراچی : گورنر ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریب میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی شرکت

واضح رہے کہ جشن آزادی کے حوالے سے گورنر ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں گلوکاروں نے ملی نغمے اور لوک موسیقی پیش کرکے شرکاء کے دل موہ لیے ہیں۔ تاہم بدنظمی کے واقعات نے تقریب کا حسن خراب کردیا۔

karachi

14th August

Governor House karachi