Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے 2 شہری حب ندی میں ڈوب کر جاں بحق، دریائے سندھ میں ڈوب کر 3 نوجوان جان سے گئے

حب ندی میں ڈوبنے والے ایک شہری کو بچالیا گیا
اپ ڈیٹ 14 اگست 2024 08:41pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

حب ندی میں نہانے والے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ دوسری طرف صوابی میں بھی 3 نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حب ندی میں نہاتے ہوئے 3 افراد ڈوب گئے تھے، جن میں سے ایک شخص کو زندہ نکالا گیا۔

اس حوالے سے ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ ڈوبنے والے باقی 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ان افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

دریائے سندھ میں دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ،ایک کو بچا لیا گیا

مختلف شہروں میں تالاب میں نہاتے ہوئے 7 افراد ڈوب کر جاں بحق

صوابی : 3 نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے

ریسکیو حکام کے مطابق تینوں نوجوان دریائے سندھ میں مختلف مقامات پر نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

karachi

rescue operation

Hub Dam